ایوان بالا نے اسلام آباد حفظان صحت ریگولیشن بل 2018ء،

ہیلتھ سروسز اکیڈمی ری سٹرکچرنگ بل 2018ء سمیت دو بلوں کی منظوری دیدی

جمعہ مئی 13:25

ایوان بالا نے اسلام آباد حفظان صحت ریگولیشن بل 2018ء،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ایوان بالا نے اسلام آباد حفظان صحت ریگولیشن بل 2018ء، ہیلتھ سروسز اکیڈمی ری سٹرکچرنگ بل 2018ء سمیت دو بلوں کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی طرف سے انجینئر بلیغ الرحمان نے ان بلوں کو منظور کرنے کی تحریک پیش کی۔ ایوان بالا نے دونوں تحریکوں کی منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان بالا میں پیش کئے۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے دونوں بلوں کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی ان بلوں کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔