ایوان بالا نے مصیبت زدہ اور قید خواتین فنڈ (ترمیمی) بل 2018ء، کم عمر بچوں کے لئے نظام انصاف بل 2018ء، اسلام آباد دارالخلافہ بچوں کا تحفظ بل 2018ء سمیت تین بلوں کی منظوری دیدی

جمعہ 11 مئی 2018 13:25

ایوان بالا نے مصیبت زدہ اور قید خواتین فنڈ (ترمیمی) بل 2018ء، کم عمر بچوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ایوان بالا نے انسانی حقوق کی وزارت کی طرف سے مصیبت زدہ اور قید خواتین فنڈ (ترمیمی) بل 2018ء، کم عمر بچوں کے لئے نظام انصاف بل 2018ء، اسلام آباد دارالخلافہ بچوں کا تحفظ بل 2018ء سمیت تین بلوں کی منظوری دے دی۔ انسانی حقوق کے وزیر ممتاز احمد تارڑ نے تحریک پیش کی کہ مصیبت زدہ اور قید خواتین فنڈ ایکٹ 1996ء میں مزید ترمیم کا بل مصیبت زدہ اور قید خواتین فنڈ (ترمیمی) بل 2017ء کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔

ایوان بالا نے تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے اس بل کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کم عمر بچوں کے لئے فوجداری نظام انصاف کے لئے قانون وضع کرنے کا بل کم عمر بچوں کے لئے نظام انصاف بل 2018ء کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

ایوان بالا نے اس تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔

ایوان بالا نے اس بل کی بھی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ ممتاز احمد تارڑ نے اسلام آباد دارالخلافہ میں بچوں کے تحفظ اور نگہداشت کے لئے قانون وضع کرنے کا بل اسلام آباد دارالخلافہ بچوں کا تحفظ بل 2018ء کو کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ ایوان بالا نے اس تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا اور ایوان بالا نے اتفاق رائے سے اس بل کو بھی منظور کرلیا۔

متعلقہ عنوان :