ایوان بالا نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دیدی

جمعہ 11 مئی 2018 13:29

ایوان بالا نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ایوان بالا نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سسی پلیجو نے تحریک پیش کی کہ تعزیرات پاکستان 1860ء اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898ء میں مزید ترمیم کا بل، فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2018ء کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے جس کی ایوان بالا نے منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :