اہم عہدوں پر فائز لوگوں کو مفروضوں پر بیانات دینا زیب نہیں دیتا‘ وزیر مملکت برائے بندرگاہیں و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 13:29

اہم عہدوں پر فائز لوگوں کو مفروضوں پر بیانات دینا زیب نہیں دیتا‘ وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے بندرگاہیں و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ اہم عہدوں پر فائز لوگوں کو مفروضوں پر بیانات دینا زیب نہیں دیتا‘ بھارت فنڈز منتقلی کا الزام بھی ایسے شخص پر لگانا نامناسب ہے جس نے ملک کو بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کرکے ایٹمی قوت بنایا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین مرتبہ اس ملک کے وزیراعظم رہے اور ایک پارٹی کے سربراہ رہے محض مفروضے کی بنیاد پر اتنا بڑا الزام عائد کردیا گیا یہ اس منصب کی بھی توہین ہے۔