نواز شریف قوم کے لیڈر ہیں،

اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا، ایم کیو ایم کے رہنما میاں عتیق احمد کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 13:29

نواز شریف قوم کے لیڈر ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ایم کیو ایم کے رہنما میاں عتیق احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کے لیڈر ہیں، اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کو ایسے وقت میں غلطیاں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ لوز بال پر چھکے پڑتے ہیں اور مفروضوں پر بات کرنا لوز بال پھینکنے کے مترادف ہے۔