Live Updates

نیب کا چیئرمین حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن جماعتوں نے مل کر متفقہ طور پر بنایا‘ نیب پیپلز پارٹی کی بڑی مچھلیوں کو کلین چٹ دے رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 13:29

نیب کا چیئرمین حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن جماعتوں نے مل کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ نیب کا چیئرمین حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن جماعتوں نے مل کر متفقہ طور پر بنایا‘ نیب پیپلز پارٹی کی بڑی مچھلیوں کو کلین چٹ دے رہا ہے‘ میں بجلی چوری کے جھوٹے مقدمے میں سرخرو ہوا ہوں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں پر تنقید کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب پیپلز پارٹی کی بڑی مچھلیوں کو کلین چٹ کس بات پر دے رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا مگر واپڈا کے تین ایماندار افسران پر مشتمل کمیٹی نے تحقیقات کے بعد مجھے کلیئر کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات