ایشین گیمز کیلئے قومی اتھلیٹکس مینز اور ویمنز ٹیم کے ٹرائلز پرسوں اسلام آباد میں منعقد ہوںگے

جمعہ 11 مئی 2018 13:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کیلئے قومی اتھلیٹکس مینز اور ویمنز ٹیم کے ٹرائلز 13 مئی کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوںگے۔

(جاری ہے)

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور ٹرائلز میں مرد کھلاڑی 9 اور خواتین 6 ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ مرد100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر، 400 میٹر رکاوٹی ریس، 110 میٹر رکاوٹی، لونگ جمپ، ہائی جمپ، 4 X400 ریلے ریس اور 4X400 ریلے ریس اور خواتین کھلاڑی 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر، 800 میٹر، پائی جمپ اور لونگ جمپ کے ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :