سعودی عرب کی کابل صومالیہ کے بازارمیں بم حملوں کی شدید مذمت

جمعہ 11 مئی 2018 13:55

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) سعودی عرب نے افغان دارالحکومت پر دہشت گردوں کے حملے اور صومالیہ کے بازار میں کئے جانیوالے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدا رنے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ کابل میں دھماکے واجب مذمت ہیں اور سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف افغانستان اور صومالیہ کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ جنوبی صومالیہ کے وین لاوین شہر کے مصروف ترین بازار میں دھماکہ کیا گیا۔ جس میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب نے دونوں برادر ممالک کے عوام ، حکومتوں اور جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ سے اظہارتعزیت کیا او ر زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔