برلن میں تعینات نئے امریکی سفیر کا جرمنی پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

رچرڈ گرینیل کی ٹوئیٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل ،بیان پر جرمنی میںنیا تنازعہ کھرا ہوگیا

جمعہ 11 مئی 2018 13:55

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) جرمنی میں تعینات امریکا کے نئے سفیر رچرڈ گرینیل کی ایک ٹویٹ نے جرمنی میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ ان کی ٹویٹ کو بعض لوگوں نے پسند کیا ہے جب کہ بہت سے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق سفارتی اسناد کی حوالگی کی تقریب کے بعد ایک ٹویٹ میں امریکی سفیر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی اور جاندار اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بہتر ہے کہ ایران میں کام کرنیوالی جرمن کمپنیاں بھی اپنے منصوبے روک دیں۔ان کی اس ٹویٹ کو 7 ہزار 64 بار ری ٹویٹ کیا گیا جب کہ 21 ہزار نے پسند اور 2452 نے اس پر تبصرے کیے ہیں۔امریکی سفیر کی ٹویٹ پر جرمن حکومت کے ترجمان سے رائے لینے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر امریکی سفیر کے بیان کو بیشتر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ناقدین میں میونخ ڈپلومیٹک امن کونس کے سابق چیئرمین فولففائنگ ایچنیگر بھی شامل ہیں۔