پولینڈ کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا بل منظور

جمعہ 11 مئی 2018 13:57

وارسا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پولینڈ کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا مسودہ قانون منظور کر لیا گیا۔ جمعہ کو پولینڈ کی سرکاری نیوز ایجنسی پی اے پی کے مطابق میں وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ کی بھاری تنخواہوںاور مراعات پر عوامی ردعمل کے بعد حکمران لاء اینڈ جسٹس پارٹی کی طرف سے پارلیمنٹ میں تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کے لئے پیش کردہ مسودہ قانون کو منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں رائے شماری کے دوران بل کے حق میں 240 ووٹ آئے جبکہ مرکزی اپوزیشن پارٹیوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ بل کے مطابق اس قانون کے نافذ العمل ہونے کے بعد ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 2,802 ڈالر ماہانہ کی کٹوتی ہو جائے گی۔ پولینڈ میں سابق وزیراعظم بیاٹا زیڈلو نے اپنی اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے اور دس بنیادی تنخواہوں کے مساوی سالانہ بونس دینے کی منظوری دی تھی۔ پولینڈ کی پارلیمنٹ میں تنخواہوں کی کٹوتی کے بل کی منظوری کے بعد حکمران جماعت کے لیڈر جیروسلا نے تمام وزراء سے کہا کہ وہ اپنے مالیاتی اعزازات چیرٹی میں دے دیں۔