ترکی ، فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطوں کے شبے میں مزید 150 فوجیوں کو گرفتار

جمعہ مئی 13:57

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ترکی میں حکومت الٹنے کی سازش میں فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے ہونے کے شبے میں ائر فورس کے 80 اہلکاروں سمیت مزید 150 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ترک پولیس نی 2016ء میں رجب طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والے خودساختہ جلاوطن گولن کے ساتھ رابطے ہونے کے شبے میں مزید 150 فوجیوں کو گرفتار کرلیا، اس طرح کل گرفتار فوجی اہلکاروں کی تعداد 300 ہو گئی ہے جن میں211 حاضر سروس فوجی ہیں۔ گرفتار کئے گئے فوجیوں میں80 سے زائد کا تعلق ترکی کی فضائیہ سے ہے۔ ترکی کی حکومت تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث 160,000 افراد گرفتار اور ان کو ملازمتوں سے برطرف کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :