مہاتیر نے حلف اٹھا لیا، ٹرمپ کی طرف سے مبارکبادی پیغام

جمعہ مئی 13:57

کوالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ملائیشیا کے بانوے سالہ بزرگ سیاستدان مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کئی عالمی رہنماؤں کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مبارکبادی پیغام ارسال کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے دن ہوئے الیکشن میں مہاتیر کے اپوزیشن سیاسی اتحاد نے وزیراعظم نجیب رزاق کے حکمران اتحاد کو غیر معمولی طور پر شکست دے دی تھی۔ ساٹھ سال بعد ملائیشیا میں اپوزیشن پارٹی نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مہاتیر نے جمعرات کی شام دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب میں بطور وزیر اعظم حلف اٹھایا۔ مہاتیر ملائیشیا میں طویل ترین عرصے تک اقتدار میں رہنے والے سیاستدان بھی ہیں۔