کینیا میں سیلابی ریلے،کم از کم 47 افراد ہلاک

جمعہ مئی 13:57

نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) کینیا میں سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ مسلسل بارش کے نتیجے میں ناکورو کاؤنٹی میں واقع ایک ڈیم کی دیوار میں چھید ہو گیا، جس کے باعث قریبی نشیبی علاقہ زیر آب آ گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہفتوں سے جاری شدید بارش کے باعث پاٹل ڈیم بدھ کی رات ٹوٹا، جس کے باعث تباہی پھیلی۔ مقامی حکام نے جمعے کے دن بتایا کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ خدشہ ہے کہ اس حادثے کے باعث کم ازکم 47 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :