مودی دو دن کے دورے پر نیپال کے لئے روانہ

جمعہ 11 مئی 2018 13:57

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) بھارتی زیر اعظم نریندر مودی نیپال کے دو روزہ دورے پر کھٹمنڈو پہنچ گئے۔ مودی نے دو روزہ نیپال دورہ کے بارے ایک بیان میں کہا کہ نیپال جمہوریت کے فائدوں سے استفادہ کرتے ہوئے ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے اور تیزی کے ساتھ اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ دورہ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی دعوت پر ہورہا ہے۔بھارتی وزیر اعظم ریموٹ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیپال میں بننے والی سب سے بڑی پن بجلی پروجیکٹ ارون3 کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔