گوگل نے مرنالنی سارابائی کا ڈوڈل بناکر خراج عقیدت پیش کیا

جمعہ 11 مئی 2018 13:57

گوگل نے مرنالنی سارابائی کا ڈوڈل بناکر خراج عقیدت پیش کیا
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) عالمی سرچ انجن گوگل نے کلاسیکل رقاصہ اور کوریوگرافر مرنالنی سارا بھائی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل بناکر اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔ڈوڈل میں مرالنی چھتری لی ہوئی ہیں اور ان کے پیچھے طالبات رقص کرتیں ہوئی دکھائی گئی ہیں۔مرنالنی سارا بھائی کی پیدائش 11 مئی 1918 کو کیرالہ میں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ان کے والد ڈاکٹر سوام ناتھن مدراس ہائی کورٹ میں بیرسٹر تھے اور ماں امو سوامی ناتھن جو بعد میں ملک کی پہلی ممبرپارلیمنٹ بھی بنی تھیں۔ سارابائی نے رقص میں اپنی تکنیک ، طاقت اور جذبات کو فروغ دینیکے بعد کوریوگرافی اور تعلیم میں اپنا کیریئر بنایا۔ انہوں نے تین سو سے زائد رقص ڈراموں کی کوریوگرافی کی۔انہوں نے 1949 میں کیرالہ میں اپنے شوہر مشہور سائنسدان وکرم سارا بھائی کے ساتھ ’درپن اکیڈمی‘ قائم کی۔

متعلقہ عنوان :