ارجنٹائن کے اصلاحات پروگرام کی امریکہ کی حمایت

جمعہ 11 مئی 2018 13:59

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) امریکا نے کہا ہے کہ وہ ارجنٹائن کے صدر مورسیو میکری کے اصلاحات پروگرام کی حمایت کرے گا۔ارجنٹائن نے گزشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرض لینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا، ’’امریکہ ارجنٹائن کے صدر کی اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔ یہ اصلاحات ’بازار رخی‘، ترقی پرمرکوز اور ارجنٹائن کے مستقبل کو بہتر کرنے والی ہیں‘‘۔بیان میں کہا گیا،’’میکری کا ارجنٹائن کی معیشت کے بارے میں نقطہ نظر درست ہے۔ انہوں نے ملک کی اقتصادی پالیسی کو جدید بنانے کی جانب اہم قدم بڑھائے ہیں ۔