خیبرپختونخوا،نجی صنعتی شعبے کے تعاون سے صوبے کے نوجوانوں کی تربیت کے پروگرام کا آغاز

جمعہ مئی 13:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) خیبرپختونخوا حکومت،نجی صنعتی شعبے کے تعاون سے صوبے کے نوجوانوں کی تربیت کے پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹاسیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت اور نجی صنعتی شعبے نے فنی شعبے میں نوجوانوں کی تربیت کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے ہیں۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کے 8 سو نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد یہ نوجوان چین پاکستان اقتصادی راہداری اور نجی صنعتوں میں روزگار حاصل کرسکیں گے۔