بازؤں سے محروم لڑکی پائلٹ بن گئی

ایری زونا کی جیسیکا کا نام دنیا کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلی ہاتھوں سے محروم سرٹیفائیڈ خاتون پائلٹ کے نام سے درج ہوگیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 مئی 2018 13:17

بازؤں سے محروم لڑکی پائلٹ بن گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) بازوؤں سے محروم لڑکی پائلٹ بن گئی۔ ایری زونا کی جیسیکا کا نام دنیا کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلی ہاتھوں سے محروم سرٹیفائیڈ خاتون پائلٹ کے نام سے درج ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے کسی بھی کونے میں خواتین اب اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

تاہم امریکی خاتون نے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔امریکی خاتون ایری زونا کی جیسیکا بچپن سے ہی دونوں بازوؤں سے محروم ہیں تام ایری زونا کی جیسیکا نے اپنی اس بیماری کو کمزوری نہ بننے دیا،اور نہ ہی اپنی اس بیماری کو اپنی ترقی اور مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایری زونا کی جیسیکا کا تعلق امریکہ سے ہے اور وہ بچپن سے دونوں بازؤں سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

بازوؤں سے محروم لڑکی جیسیکا امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹسکن کی رہائشی ہے. جیسیکا چونکہ بازؤں سے محروم ہے اس لئے وہ اپنے کام کرنے کے لیے اپنے پاؤں کا سہارا لیتی ہے اور ہاتھوں سے محروم یہ لڑکی پیروں سے سب کام بخوبی انجام دیتی ہے۔پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جیسیکا تائی کوانڈو چیمپئن ہے، اور جیسیکا پیانو بجانے میں مہارت رکھتی اور ڈرائیونگ بھی کرتی ہے۔

30 سالی جیسکا نامی لڑکی پوری دنیا گھوم چکی ہے اور موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر اپنی زندگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتی ہے۔اور لوگوں کو پیغام دیتی ہے کہ اپنی معذوری کو اپنی مجبوری نہ بننے دیں۔یہی وجہ ہے کہ بازوؤں سے محروم یہ لڑکی اب پائلٹ بن گئی ہے اور ہوا میں سفر کرتی ہے۔جب کہ ایری زونا کی جیسیکا کا نام دنیا کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلی ہاتھوں سے محروم سرٹیفائیڈ خاتون پائلٹ کے نام سے درج ہوگیا ہے۔
بازؤں سے محروم لڑکی پائلٹ بن گئی

متعلقہ عنوان :