افغانستان میں طالبان کا حملہ، کم ازکم7 افراد ہلاک

جمعہ 11 مئی 2018 13:20

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) افغانستان میں طالبان باغیوں کے ایک حملے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فراہ صوبے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات جنگجوؤں نے اچانک ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں مسلح جھڑپ شروع ہو گئی۔ ادھر مقامی کونسل کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حملہ شدید تھا، جس کی وجہ سے 22 افراد ہلاک ہوئے جبکہ طالبان نے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔