ایران پر امریکی پابندیاں، فرانس کی شدید تنقید

جمعہ مئی 13:20

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) امریکا نے ایران پر تازہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس پیشرفت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’ناقابل قبول‘ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانس کی طرف سے ان پابندیوں پر کھلی تنقید سے ایران کے معاملے پر پیرس اور واشنگٹن کے مابین اختلافات زیادہ واضح ہو گئے ہیں۔ امریکا کی طرف سے عالمی جوہری ڈیل سے دستبردار ہونے کے بعد گزشتہ روز امریکا نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر چھ افراد اور تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ واشنگٹن کے مطابق ان افراد اور کمپنیوں کے ایرانی ریولوشنری گارڈز سے رابطے ہیں۔