لبرل ڈیموکریسی کا خاتمہ ہو گیا ہے، وکٹور اوربان

جمعہ 11 مئی 2018 13:20

بوٹاپسٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ لبرل ڈٰیموکریسی کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق مسلسل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے ممبران پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین کو یورپ کا امریکا بننے کے بھیانک خواب کو ترک کر دینا چاہیے۔ انہوں مزید کہا کہ ہنگری نے آزاد جمہوری ماڈل کو اکیسویں صدی کے کرسچن ڈٰیموکریسی ماڈل سے بدل دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو ہنگری کی ضرورت ہے اور ہنگری کو یورپی یونین کی۔ قوم پرست اوربان مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔