سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا

جمان وزیر اعظم آفس کی سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کی طلبی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت

جمعہ 11 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ترجمان وزیرِ اعظم آفس نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم کی طلبی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ عدالتِ عالیہ کی جانب سے کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر وہ ضرور پیش ہوں گے۔ وزیرِ اعظم نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے۔