بنوں ،ْجنرل بس اسٹینڈ پر دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 13 افراد زخمی

جمعہ 11 مئی 2018 13:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) جنرل بس اسٹینڈ کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں میں جنرل بس اسٹینڈ پر کھڑی موٹرسائیکل میں پہلے سے دھماکا خیز مواد نصب تھا جس کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جیسے ہی پولیس موبائل موٹرسائیکل کے قریب سے گزرنے لگی تو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ایک اہلکار موقع پر شہید ہوگیا اور 13 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،ْ اس سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 13 افراد میں عام شہری شامل ہیں، زخمی و شہید کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔