سفارتکاروں پر پابندی ،ْ حکومت امریکا کو جواب کیوں نہیں دے رہی ،ْ شیریں مزاری

پاکستان میں امریکی سفارتکار لوگوں کو مارتے پھر رہے ہیں اور پاکستان کی حکومت مکمل طور پر خاموش ہے ،ْاسمبلی میں خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں پر حکومت کی خاموشی پر اسرار ہے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا نے ہمارے سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے ، ہمارے سفارت کار 25 کلو میٹر سے باہر نہیں جا سکتے ، حکومت امریکا کو کیوں جواب نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارتکار لوگوں کو مارتے پھر رہے ہیں اور پاکستان کی حکومت مکمل طور پر خاموش ہے۔