معروف شاعرہ اور افسانہ نگار محمود غازیہ کے اعزاز میں تقریب (آج)ہوگی

جمعہ مئی 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ادبی تنظیم اشارہ انٹرنیشنل اوربزم احباب قلم پاکستان کے زیر اہتمام معروف افسانہ نگار کالم نگار ،شاعرہ اورسابقہ ڈائریکٹر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس محترمہ محمودہ غازیہ کے اعزاز میں تقریب ہفتہ (آج) ہفتہ بارہ مئی کو سہ پہرساڑھے چار بجے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت ممتاز ادیب اورصدر پاکستان کے مشیر فاروق عادل کریں گے۔ افتخار عارف ، طاہرہ اورنگزیب، ایم این اے، گرین ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر جمال ناصر، سعود ساحر، نسیم سحر، فوزیہ شاہد، ڈاکٹر فرحت عباس مہمان خصوصی ہوں گے۔ محفل مشاعرہ بھی ہو گی نظامت کے فرائض جنید آزر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :