ن لیگ نے رمضان المبارک میں اہم کام کرنے کا اعلان کر دیا

بڑے پیمانے پر افطاریوں کے انتظامات کیے جائیں؛ قائد ن لیگ نواز شریف کی ہدایت

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ مئی 13:41

ن لیگ نے رمضان المبارک میں اہم کام کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ نے ماہِ رمضان میں بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کیا فیصلہ کیا ہے،قائد ن لیگ نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بڑے پیمانے پر افطاریوں کے انتظامات کیے جائیں۔جس میں 8سے 10ہزار افراد پر مشتمل چھوٹے چھوٹے جلسے کیے جائیں گے۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے رمضان المبارک میں بھی عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بڑے پیمانے پر افطاریوں کے انتظامات کیے جائیں۔جس میں 8سے 10ہزار افراد پر مشتمل چھوٹے چھوٹے جلسے کیے جائیں گے۔۔نواز شریف نے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کا کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں ائیر کنڈیشنڈ ماحول میں لوگوں کی افطاریاں کروائی جائیں۔

(جاری ہے)

ان افطاریوں میں نواز شریف،،ان کی صاحبزادی مریم نواز،،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے شہباز شریف خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات قریب آنے کی وجہ سے ہم یہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔۔رمضان المبارک میں بھی ن لیگ اپنی سیاسی سر گرمیاں جاری رکھے گی۔اور اس مہم کا مقصد نواز شریف کے بیانیے میں تعطل نہ لانا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف عام انتخابات تک اپنا ووٹ بنک متحرک رکھنا چاہتے ہیں۔اور اس حوالے سے ما ِہ مضان میں بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

اس ماہ میں وہ معمول کے مطابق اجلاس منعقد کریں گے۔اور ان اجلاسوں میں انتخابی حکمت عملی بتائی جائے گی۔یاد رہے کہ ان دنوں تمام سیاسی پارٹیوں میں اگلے انتخابات کے لیے سیاسی مہم جاری ہے۔جب کہ سیاسی جوڑ توڑ بھی جاری ہے۔مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما تحریک انصاف کے پلڑا بھاری دیکھ کر اس میں شامل ہو رہے ہیں،تا ہم اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی اپنی بھی کافی وکٹیں گری ہیں۔