قومی اسمبلی میں پارلیمانی روایات سے ہٹ کر تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری کی کورم کی نشاندہی

جمعہ مئی 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پارلیمانی روایات سے ہٹ کر تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر اراکین نے بھی خفگی کا اظہار کیا تاہم ایوان میں اس وقت کورم پورا نہ نکلا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر جب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بحث سمیٹنے لگے تو ڈاکٹر شیریں مزاری نے طے شدہ پروگرام کے تحت کورم کی نشاندہی کردی۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے تمام اراکین ایوان سے اٹھ کر باہر چلے گئے تاہم پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین ایوان میں موجود رہے۔ کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔