چیئرمین نیب بیان دینے سے پہلے تحقیقات کرتے تو بہتر تھا، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ

جمعہ مئی 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب بیان دینے سے پہلے تحقیقات کرتے تو بہتر تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہتر ہوتا کہ اس قسم کا الزام سامنے آتا تو اس کی کڑی تحقیقات کی جاتیں۔ پھر کسی کو بلانا ہوتا تو بلالیا جاتا۔