پی آئی اے کے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا عمل شروع

پہلا ایئر بس 320 طیارہ نئے لوگو کے ساتھ دو سے تین دن میں تیار ہو جائے گا، پی آئی اے حکام

جمعہ مئی 14:28

پی آئی اے کے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا عمل شروع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء)پی آئی اے کے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔ پی آئی اے حکام کا پہلا ایئر بس 320 طیارہ نئے لوگو کے ساتھ دو سے تین دن میں تیار ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اصفحانی ہینگر میں پی آئی اے کے پہلے ایئر بس اے 320 طیارے کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا کام جاری ہے، غیرملکی ماہرین کے زیر نگرانی پی آئی اے کے انجینئرز اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں ۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق پہلا ایئر بس 320 طیارہ نئے لوگو کے ساتھ دو سے تین دن میں تیار ہو جائے گا۔ طیارے کی دم پر قومی جانور مارخور اور اگلے حصہ پر قومی پرچم نمایاں ہوگا ۔نئے ڈیزائن اور لوگو کے ساتھ پی آئی اے کا طیارہ اس ہفتہ فضا میں نظر آئے گا۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے اپنے 4 طیاروں کا رنگ مرحلہ وار تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔