Live Updates

بھارتی آرمی چیف کے بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

جمعہ 11 مئی 2018 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) بھارتی آرمی چیف کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروا دی گئی ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اعتراف جرم ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف نے تسلیم کرلیا کہ کشمیری دہشت گرد نہیں ہیں ،کشمیری حق خود ارادیت کے طلبگار جبکہ بھارتی فوج نے گھسپیٹ کی ،مجاہدین کشمیر کی جدوجہد سے بھارت شدید خوفزدہ ہے ۔اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمیں کشمیر میں ظلم و قتل رکوانے میں حقیقی کردار ادا کرے ۔ بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا سختی سے نوٹس لیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات