ود ہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے فوری طور پر ختم کیا جائے ‘عارف قاسم

جمعہ 11 مئی 2018 14:29

ود ہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے فوری طور پر ختم کیا جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے اسے فوری طوپر واپس لیا جائے کیونکہ انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکسوں کی موجود گی میں ودہولڈنگ ٹیکس کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا اس ٹیکس کے نفاذسے فوائد کم اور نقصان زیادہ ہیںنقد رقوم بینکوں سے باہر رکھنے کے رجحان اور بڑے بانڈز میں کاروباری لین دین میں اضافہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے مضر اثرات ہیں جو تشویشناک امر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عارف قاسم نے کہا کہ تاجر و کارباری تنظیمیں ایک عرصہ سے اس ٹیکس کی واپسی کا مطالبہ کررہی ہیں اب پھر ان کی جانب سے احتجاجی تحریک کا اعلان تشویشناک ہے کیونکہ احتجاجی تحریکیں کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہیں اور مزدور بے روزگاری کا شکار ہوتے ہیں اس لیے حکومت فی الفور اس ٹیکس کو واپس لینے کا اعلان کرے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی اس ٹیکس کے خاتمہ کیلئے حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرچکا ہے ۔