Live Updates

پارلیمنٹ لاجز میں کون کون چرس پیتا ہے؟ خاتون سینیٹر نے سب بتا دیا

خاتون سینیٹر ثمینہ سعید نے پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کا انکشاف کیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 مئی 2018 14:19

پارلیمنٹ لاجز میں کون کون چرس پیتا ہے؟ خاتون سینیٹر نے سب بتا دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون سینیٹر ثمینہ سعید نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔ خاتون سینیٹر ثمینہ سعید نے پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کا انکشاف کا کیا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون سینیٹر ثمینہ سعید نے پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کے ہاؤس کمیٹی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ایوان کی رکن سینیٹر ثمینہ سعید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیورز پارلیمنٹ لاجز میں چرس اور منشیات کااستعمال کرتے ہیں۔

اور کبھی کبھی پولیس والے بھی ان کے ساتھ مل جاتے ہیں۔اور پھر پولیس والے بھی ڈرائیورز کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ لاجزمیں منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث وہاں سے گزرتے ہوئے سر چکرا جاتا ہے۔ثمینہ سعید نے اس متعلق بات کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ بھی بتایا اور کہا کہ کہا کہ وہ ایک بار پارلیمنٹ لاجز سے گزرنے کے بعد کمرے تک پہنچی تو ان کو چکر آنے لگ گئے۔

بعد ازاں کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کو روکنے کی سفارش کر دی۔جب کہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرس لینے والوں کو روکا جائے۔کہیں باہر جا کر چرس پیئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ایوانِ بالا کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے امور زیرِ غور آئے جبکہ سینیٹ ارکان کی جانب سے میں پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کا انکشاف کیا گیا۔سینیٹ کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کو روکنے کی سفارش کی، جس پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ہدایات دی گئیں کہ چرس کا استعمال کرنے والوں کو پارلیمنٹ لاجز میں چرس پینے سے روکا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات