پاکستان سمیت دنیا بھر میں " بین الاقوامی یوم خاندان " (انٹرنیشنل فیملی ڈی) 15مئی کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گا

جمعہ مئی 14:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں " بین الاقوامی یوم خاندان " (انٹرنیشنل فیملی ڈی) 15مئی بروز منگل کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گا جبکہ اس موقع پر مختلف سرکاری ، نیم سرکاری تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں سمیت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ، ضلعی و شہری سطح پر خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیاجائے گا جس کا مقصد خاندانوں کی دیرینہ ثقافتی روایات کو برقرار رکھنے ، فیملیز کے درمیان اتحاد ، اتفاق ، یگانگت ، بھائی چارے کی فضا کے فروغ ، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شراکت ، خاندانوں کی اہمیت و افادیت اور اس کی ضرورت سمیت متعلقہ امور پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 1994 ء میں ہر سال 15 مئی کو اقوام متحدہ نے پہلی بار خاندانوں کی اہمیت کے لحاظ سے انٹرنیشنل فیملیزڈے منانے کا فیصلہ کیاتھا تاکہ معاشی اقدار اور سوشل و اکنامک سٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکے۔ انٹرنیشنل فیملی ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیانے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا نے بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کریں گے