سرگودھا، سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے کاظم حسین بلوچ کی ہلاکت ، مقدمہ قتل درج کر کے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی

جمعہ 11 مئی 2018 14:39

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے کاظم حسین بلوچ کی ہلاکت کا مقدمہ قتل درج کر کے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔پولیس کے مطابق سابقہ دشمنی پر بکھر بار ہوٹل کے قریب علاقہ تھانہ شاہ پور صدر میں ملزمان عون محمد، شاہ نواز اور محمد فاروق نے مسلح اسلحہ ہو کر کاظم حسین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودہا محمد سہیل چوہدری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او ساہیوال ، ایس ایچ او شاہ پور صدر، شاہ پور سٹی ، انچارج ایچ آئی یو شاہ پور سرکل اور موبائل کرائم سین یونٹ کو موقع بجھوا کروقوعہ کا مقدمہ درج کرکے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم عون محمد اور اسکے والد زاہد اللہ کو موقع پر گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ قبل ازیں سال 2016میں مقتول کاظم وغیرہ کے خلاف زاہد اللہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج ہوا ہے۔جس کی رنجش میں فائرنگ کر کے ملزمان نے مخالف کو قتل کر دیا۔