مسلم لیگ (ن) حکومت نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرکے عوام کے ساتھ کئے وعدے پورے کر دئیے ہیں ،ْمیر اکبر خان

آزادکشمیر میں موجودہ حکومت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں میگا پر جیکٹ بنائے گئی ،اس سے تعمیر و تر قی کے نئے باب کھلیں گے ،ْوزیر جنگلات

جمعہ 11 مئی 2018 14:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حکومت نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرکے آزادکشمیر کی عوام کے ساتھ کے گئے وعدے پورے کر دئیے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد خطے میں تعمیر و تر قی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے آزادکشمیر میں موجودہ حکومت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں میگا پر جیکٹ بنائے گئی اس سے تعمیر و تر قی کے نئے باب کھلیں گئے یہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے تر قیاتی ویژن اور عوامی امنگوں کا آئنہ دار ہے ۔

آزاد کشمیر بھر میں ملازمیں کی بھرتی کا نظام شفاف بنا دیا گیا ہے اب ہر فرد کو میرٹ پرروزگرار ملے گا بجٹ کا ایک ایک روپیہ عوامی فلاو بہبود کے لئے خرچ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ہے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے سات نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے ذریعہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس تعمیر وترقی سے آزاد کشمیر میں خوشحالی آئے گئی راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر بہترین حکومت کے قیام کی کوششوں میں کامیابی کے بعد تعمیر وترقی کا جام پہیہ چلانے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے موجودہ بجٹ میں عوام سے کئے گئے وعدئے پورئے کئے جایئںگئے اورآزاد کشمیر بھر میں تعمیر و تر قی کے جھال بچھاہیں گئے وزیر جنگلات نے کہا کہ و زیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے تحت سڑکیں ،ودیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کا م تیزی سے جاری ہے اس سے لوگوں کو ان کی بنیادی سہولیات میسر کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :