مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا

جمعہ 11 مئی 2018 14:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) دارالحکومت مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ، آنکھ مچولی کے باعث صارفین کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،ْ اِ سکے ذمہ دار برقیات یا واپڈا طے نہ ہوسکا ! عوام نے شدید احتجاج کا اعلان کردیاجبکہ مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کا دورانیہ 14گھنٹے سے تجاوز کرگیا ، وزیر برقیا ت فوری طور پر نوٹس لیں ۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا جس کی وجہ سے دورانیہ 14گھنٹے تک بڑھ گیا ، بجلی کی بار بار بندش کے باعث صارفین کا الیکٹرانک سامان جس میں فریزر ، ٹی ویز اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات اور واپڈا صارفین کو بجلی فراہم کرنے اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں جبکہ بجلی کے بقایاجات بل کیلئے عوام کو تنگ کرنا اِن کا روز کا معمول بن گیا ، اگر برقیات جس طرح بلوں کی وصولی میں پھرتی دکھاتے ہیں اِسی طرح عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے میں بھی پھرتی کا مظاہرہ کریں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے وزیر برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرکے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں ، صارفین کا ہونے والا نقصان پورا کریں ، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :