Live Updates

قومی آرچڑی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

جمعہ 11 مئی 2018 14:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے، پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد وصال خان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں گیارہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں چھ مرد اور پانچ خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں محمد طیب، ادریس مجید، سیف اللہ ، محمد ندیم، نعمان ثاقب اور اسامہ مصطفی جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نبیلہ کوثر ، ام زہرہ،سنبل زیبر جبکہ پاکستان اقصی نواز شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو تین کوچز جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں جن ہیڈ کوچ سرفراز، کوچ عمران خان اور پاکستان آرمی کیاجلال الدین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے اور ٹیم کے منتخب کھلاڑی روواں سال اگست میں انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں شرکت کریگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آرچڑی کے کوچز کوالیفائڈ ہیں وصال خان نے ہمارے پاس اچھے، اچھے کوچز موجود ہیں،اور ان کو چز کو مزید تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجا جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :