طاقتور اور کمزور کے لئے ایک قانون ہونا چاہیے،

آئندہ عام انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا تو اس فرق ختم اور ملک کے نظام کو بدل دیں گے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ مئی 14:44

طاقتور اور کمزور کے لئے ایک قانون ہونا چاہیے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں طاقتور اور کمزور کے لئے ایک قانون ہونا چاہیے،،تحریک انصاف یکساں قانون کے حق میں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس وقت طاقتور اور کمزور کے لئے الگ الگ قانون ہے، آئندہ عام انتخابات میں اگر عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا تو اس فرق ختم اور ملک کے نظام کو بدل کر رکھ دیں گے۔