نواز شریف پر مفٖروضے پر مبنی میڈیا رپورٹ کی بنیاد پر سنگین الزام لگانا بہت بڑی غلطی ہی نہیں بہت بڑا بلنڈر ہے،

معاملہ صرف نواز شریف کا نہیں پاکستان کا ہے، کسی میں ہمت نہیں ہے کہ وہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اور مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اور وفاق میں حکومتیں بنانے سے روک سکے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ مئی 14:53

نواز شریف پر مفٖروضے پر مبنی میڈیا رپورٹ کی بنیاد پر سنگین الزام لگانا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف پر مفٖروضے پر مبنی میڈیا رپورٹ کی بنیاد پر سنگین الزام لگانا بہت بڑی غلطی ہی نہیں بہت بڑا بلنڈر ہے، معاملہ صرف نواز شریف کا نہیں پاکستان کا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اگر تو یہ غلطی ہے اور یہ غیر دانستہ طور پر ہوئی ہے تو پھر تو فورا سے معافی آجانی چاہیئے تھی اور اگر ابھی تک ایسا نہیں ہوا توا س کا مطلب ہے کہ یہ غیر دانستہ نہیں بلکہ ایک پلان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی میں ہمت نہیں ہے کہ وہ انتخابات روکے اور انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو اور مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اور وفاق میں حکومتیں بنانے سے روک سکے۔