ایبٹ آباد نتھیا گلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق

حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ،ْجاں بحق ہونے والوں میں غلام مرتضیٰ ،ْ ان کی اہلیہ اور زبیدہ بی بی شامل

جمعہ 11 مئی 2018 15:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ایبٹ آباد نتھیا گلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جان لیوا حادثہ ایبٹ آباد ،ْ نتھیا گلی روڈ پر پیش آیا جس میں کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں شوہر اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق کار ڈرائیور نے خرابی کے باعث گاڑی کو سڑک کنارے روکا لیکن انجن بند نہیں کیا اور جیسے ہی اس نے خرابی دور کی، گاڑی پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ڈرائیور کی غفلت کے باعث غلام مرتضیٰ، ان کی اہلیہ ذخیرا بی بی اور زبیدہ بی بی جاں بحق ہوئیں۔بعد ازاں ریسکیو 1122 سروس کے اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے لاشیں نکالیں۔