سابق وزیرقانون زاہد حامد کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

میری آخرب بجٹ تقریر ہے ،ْ تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ،ْ اب میرا بیٹا الیکشن لڑے گا انتخابی حلف نامے سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی گئی ہے ،ْمعزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا ،ْ خطاب

جمعہ مئی 15:03

سابق وزیرقانون زاہد حامد کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر قانون زاہد حامد نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران زاہد حامد نے کہا کہ یہ میری آخری بجٹ تقریر ہے، میں تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا لیکن اب فیصلہ کیا ہے کہ میرا بیٹا انتخابات لڑے گا۔

زاہد حامد نے کہا کہ انتخابی حلف نامے سے متعلق راجہ ظفر الحق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی گئی ہے ،ْاس رپورٹ پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا ،ْ وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا توقع ہے کہ اس معاملے پر غیر ضروری بحث ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پاکستان کی خوشحالی کیلئے موثر ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کا تمام تر کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح نمو میں اضافہ‘ افراط زر میں کمی ہماری پالیسیوں کے اہم نکات ہیں۔ بجلی کی پیداوار کے ذریعے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے۔ بجٹ خسارہ 4.9 فیصد سے کم ہوگا۔ جی ڈی پی کی شرح کا ہدف 6.2 فیصد رکھا گیا ہے۔

تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا اعلان خوش آئند ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ نواز شریف کا وژن ہے۔ اس کے تحت توانائی کی پیداوار ‘ شاہراہوں اور ریلوے کے منصوبوں سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری قرضوں کو آئینی حدود کے اندر رکھا جائے۔ پسرور سیالکوٹ روڈ دو رویہ ہونے سے علاقے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور پارلیمنٹ پر حملوں کے باوجود موجودہ حکومت نے خوش اسلوبی سے اپنی مدت کی تکمیل کی۔ انہوں نے سپیکر اور وزیر قانون کے کردار کو بھی سراہا۔