پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیراہتمام ہزارہ کے ٹریول ایجنٹس کیلئے تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

جمعہ 11 مئی 2018 15:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیراہتمام ہزارہ کے ٹریول ایجنٹس کیلئے تربیتی ورکشاپ جمعہ کویہاں اختتام پذیر ہو گئی۔ پانچ روزہ ورکشاپ 7 مئی سے شروع ہوئی اور جمعہ تک جاری رہی جس میں ہزارہ ریجن ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور کے ٹریول ایجنٹس نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن ہزارہ کے سیکرٹری رشید احمد لودھی نے کہا کہ تمام ٹریول ایجنٹس کیلئے یہ ورکشاپ انتہائی اہمیت کی حامل تھی، اس تربیتی ورکشاپ سے تمام ٹریول ایجنٹس کو بہت فائدہ پہنچا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ سے ملک میں سیاحت کے فروغ ملتا ہے، یہ ورکشاپ بڑی اہمیت کی حامل تھی جس نے ٹریول ایجنٹس کی بڑی تعداد مستفید ہوتی رہی ہے، اس طرح کی ورکشاپ کا باقاعدگی سے انعقاد یقینی بنایا جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :