ایران پرنئی امریکی پابندیاں، فرانسیسی وزارت خارجہ کی شدید تنقید

فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس پیشرفت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا

جمعہ 11 مئی 2018 15:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) امریکا نے ایران پر تازہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس پیشرفت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

فرانس کی طرف سے ان پابندیوں پر کھلی تنقید سے ایران کے معاملے پر پیرس اور واشنگٹن کے مابین اختلافات زیادہ واضح ہو گئے ہیں۔ امریکا کی طرف سے عالمی جوہری ڈیل سے دستبردار ہونے کے بعد گزشتہ روز امریکا نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر چھ افراد اور تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ واشنگٹن کے مطابق ان افراد اور کمپنیوں کے ایرانی ریولوشنری گارڈز سے رابطے ہیں۔