گولن سے رابطوں کا شبہ،ترکی میں مزید 300 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم

ناکام فوجی بغاوت کی چھان بین کے سلسلے میں 211فوجیوںسمیت ان گرفتاریوں کا حکم دیا گیا،استغاثہ

جمعہ 11 مئی 2018 15:05

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء)ترک استغاثہ نے تین سو مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کے دن بتایا گیا کہ ناکام فوجی بغاوت کی چھان بین کے سلسلے میں ان گرفتاریوں کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انقرہ کا الزام ہے کہ جولائی2016 میں اس ناکام بغاوت کے پیچھے امریکا میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کارفرما تھی۔ جن افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ان میں سے دو سو گیارہ فوجی اہلکار ہیں۔