چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کا "برانڈ بلڈنگ "سے چینی مصنوعات کی عالمی پزیرائی پر زور

جمعہ 11 مئی 2018 15:09

شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) چین کے شہر شنگھائی میں " چائنیز برانڈز ڈے " کے حوالے سے ایک ایکسپو اور فورم کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے "برانڈ بلڈنگ" کے حوالے سے اقدامات میں تیزی لانے پر زور دیا ہے تاکہ مزید چینی مصنوعات بیرونی ممالک میں پزیرائی حاصل کر سکیں اور اٴْن کی عالمگیر ساکھ کو فروغ مل سکے۔

اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "برانڈ بلڈنگ" کی تقویت اور معیاری رسد کا فروغ اعلیٰ معیاری ترقی کے حصول کے لیے لازمی عنصر ہے جس سے ایک بہتر زندگی کے حوالے سے عوامی ضروریات کو موثر انداز سے پورا کیا جا سکتا ہے۔جناب لی نے کہا کہ حالیہ عرصے میں تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چین میں برانڈ کی تعمیر میں نمایاں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام مقامی اتھارٹیز اور حکومتی محکمہ جات پر زور دیا کہ وہ جدت پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی پر عمل پیرا رہیں اور مجموعی پیداواری عناصر ، کاروباری مسابقت کو بہتر بنائیں جبکہ بڑے پیمانے پر کاروبار کے فروغ ، جدت اور انٹرنیٹ پلس سے مضبوطی حاصل کریں۔چینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نئی عوامی ضروریات پر توجہ مرکوز کی جائے جبکہ مصنوعات کی مختلف اقسام میں اضافے ، معیار میں بہتری ، برانڈز کے فروغ اور ہنرمندی کے معیار میں بہتری سے چینی برانڈز اور چینی مصنوعات کو عالمی معیار کا حامل بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :