قومی اسمبلی میں سابق ارکان قومی اسمبلی کی فلاح و بہبود کے لئے فورم تشکیل دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی

جمعہ مئی 15:20

قومی اسمبلی میں سابق ارکان قومی اسمبلی کی فلاح و بہبود کے لئے فورم تشکیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے سابق ارکان قومی اسمبلی کی فلاح و بہبود کے لئے فورم تشکیل دینے کی قرارداد منظور کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے قرارداد پیش کی کہ سابق ارکان قومی اسمبلی کی فلاح و بہبود کے لئے ایک فورم تشکیل دیا جائے اور سابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان کو اس کا کنوینئر مقرر کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے منظوری دے دی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اس قرارداد پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہم یہ تسلیم نہیں کرتے۔