انجمن ترقیِ اردو پاکستان کے زیرِ اہتمام کتاب کی تقریبِ اجرا اور تصویری نمائش اتوارکو ہوگی

جمعہ مئی 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) انجمن ترقیِ اردو پاکستان کے زیرِ اہتمام عرفان صدیقی کی کتاب ’’جو بچھڑ گئے‘‘ کی تقریبِ اجرا 13 مئی، بروز اتوار، شام 5 بجے بمقام ’’اردو باغ‘‘ ST-10، بلاک 1، گلستانِ جوہر بالمقابل جامعہ کراچی منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت محترمہ زاہدہ حنا کریں گی۔

(جاری ہے)

مہمانانِ خصوصی پروفیسر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، پروفیسر سحر انصاری، محمود شام، شکیل عادل زادہ، غازی صلاح الدین اور ڈاکٹر یوسف خشک ہوں گے جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر رخسانہ صبا انجام دیں گی۔

اس موقعے پر پاک ترک مرکزِ ثقافت کے تعاون سے ’’دوستی کا سفر تاریخ کے آئینے میں‘‘ کے عنوان سے ایک تصویری نمائش بھی ہوگی۔ ایک ہفتے جاری رہنے والی اس نمائش کا افتتاح مشیرِ وزیرِاعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کریں گے۔ مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاک ترک مرکزِ ثقافت خلیل طوق آر ہوں گے۔ یہ تصویری نمائش پیر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ’’اردو باغ‘‘ میں ایک ہفتے جاری رہے گی۔