متحدہ عرب امارات میں حکومت نے عوام سے مدد مانگ لی

متحدہ عرب امارات میں کھانے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز متحدہ عرب امارات میں کوئی ریستوران خلاف ورزی کر رہا ہے تو فوری فوٹو لیجئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 11 مئی 2018 15:10

متحدہ عرب امارات میں حکومت نے عوام سے مدد مانگ لی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) چاہے آپکو اپنے کھانے میں ایک کیڑا مل جائے یا کوئی اور نقصان پہنچانے والی چیز، دبئی میونسپلٹی رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کو دکانوں میں خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے کے لۓ استعمال کریں.متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ نے صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فون کا استعمال تصاویر لینے کے لیے کریں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ ریستورانوں میں ہونے والی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کروائیں اور میونسپلٹی کی ان خلاف ورزیوں کے خلاف کاروائی کرنے میں انکی مدد کریں ۔

معیشت کی وزارت میں صارفین کی حفاظت کے شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر هاشم علی نعیمی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر کوئی بھی شہری ریستورانوں یا دکانوں میں کسی خلاف ورزی کے خلاف شکایت درج کروائے گا تو اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

علی نعیمی نے وضاحت کی ہے کہ صارفین کی شکایات پر فوری اور بروقت کاروائی کے لیے فوڈ انسپیکٹروں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے انہوں نے یہ مہم شروع کی ہے تب سے دکانوں کے ریٹس کی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی کی آئی ہے ۔ تاہم علی نعیمی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تصاویر صرف دکانوں کی ہونی چاہیں لوگوں کی نہیں ، بصورت دیگر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔