آم کی بہتر پیداوار کیلئے بٹورکی بروقت کٹائی کی جائے،زرعی ماہرین

جمعہ مئی 15:28

سلانوالی۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گرم مرطوب پھلوں میں آم بحیثیت پھلوں کابادشاہ دوسرے نمبرپرآتاہے جوکہ مختلف قسم کے وٹامن نمکیات اور قوت مدافعت پیداکرنے والے عناصر کے خاص توسیط سے شاندار خوشبوخوش ذائقہ اور اعلیٰ غزائی اہمیت کاحامل ہے، زرعی اعدادوشمارکے مطابق سال 2015 16میں پاکستان میں آم کے باغات چارلاکھ 30ہزار ایکڑ رقبہ پرپھیلے ہوئے تھے جس سے 16لاکھ 58ہزار ٹن پیداوار حاصل کی گئی اچھے معیار کے آم نہ صرف برآمدکیلئے موزوں ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہرسال بین الاٴْقوامی تجارت میں بھی اہم کردارااداکرتے ہیں ،اعلی ٰ کوالٹی آم کی پیداوار کادارومدار پودوںکی مناسب دیکھ بھال اور بیماریوں کی روک تھام پرہوتاہے ،ان بیماریوں میں سے آم کابٹور بہت اہم ہے، آم کے بٹور کوآم کاکوڑھ بھی کہاجاتاہے ،آم کے پودوں پردوقسم کابٹور دیکھاگیاہے ایک نباتاتی بٹور اور دوسراپھول کابٹور ہے جس کوبورکابٹور بھی کہاجاتاہے، ماہرین کاکہناہے کہ آم کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بٹور کی بروقت کٹائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :