رمضان المبارک میں گراں فروشوں کیخلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی‘ اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 11 مئی 2018 15:28

رمضان المبارک میں گراں فروشوں کیخلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی‘ اسسٹنٹ ..
چیچہ وطنی۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد قیصر نعیم اعظم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میںگراں فروشوں کیخلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی‘ تاجر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقررہ نرخ پر فروخت کریں ورنہ ان کو جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل بھی جا پڑے گا، عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے میںتاجر اپنا بھرپور کردار ادا کریں تا کہ روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ تحصیل چیچہ وطنی میں مختلف جگہوں پر رمضان بازار لگائے جائیں گے جس کا مقصدعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے‘ رمضان بازاروں میں مارکیٹ کی نسبت انتہائی سستی اشیاء خوردونوش دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :